روحانی مسائل جسمانی امراض کے علاج کے لیے ہر طرح کے جادو جنات آسیب اثرات I am a Muslim Spiritual Scholar & Healer. who has been helping people resolve a variety of issues over years.In the past I have helped people with conceiving problems,relationship issues,money,love,health,black magic, competitive exams etc. Whatsapp +923224714071
Wazifa وظائف
We are trying to provide wazifa for each and every problem you face on daily life. Wazifa is best to take help from our creature Al-Mighty-Allah. In our daily life we face so many hard ships. And it’s a normal thing in any one’s life. Any one suffer from any thing, so people are suffering from health issues. Some are concerned about their beauty issues. So many people have some internal issues like marriage problem, business is not working. To many looking for jobs.
وظائف
ماثورہ وظائف کے ساتھ ساتھ دنیاوی علاج بھی ضرور کرائیے، وہ جو کہا جاتا ہے کہ جن جادو والے کا دنیاوی علاج نہیں کرانا چاہیے اس سے مزید تکلیف بڑھ جاتی ہے........میرے مطابق ایسا کچھ نہیں بلکہ وظائف کے ساتھ ساتھ دنیاوی علاج بھی لازم ہے
الحدیث:
تداووا عباد الله، فإن الله، سبحانه، لم يضع داء، إلا وضع معه شفاء، إلا الهرم»
ترجمہ:
اے اللہ کے بندو دوا کیا کرو کہ بے شک اللہ نے ہر مرض کی شفاء رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے(ابن ماجہ حدیث3436)
ترجمہ:
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ نمک پانی لگاتے جہاں بچو نے ڈنک لگایا تھا اور ساتھ میں قل شریف پڑھتے دم کرتے جاتے..(دیکھیے المصنف لاستاذ البخاری7/398)
اہم نوٹ①:
مذکورہ اور دیگر ماثورہ وظائف خود کرسکتے ہیں، خود ہی خود پر کامل یقین کے ساتھ دم کیجیے، اپنے لیے دعا کیجیے…عامل.و.نجومی حضرات کے پاس جانے،فال،ستارے،استخارے نکلوانے کے بجائے خود ہی نماز حاجات پڑھ کر دم دعا کیجیے، علاج بھی کرائیے.........مگر کسی باعمل نیک سید و عالم، پیر فقیر سے دم کرانا اور انکی برکت کی امید رکھنا بھی برح ہے جیسے کہ طریقہ،وظیفہ نمبر 3 کی حدیث مبارک سے ثابت ہوتا ہے کہ بی بی عائشہ نے نبی کریم کو دم کیا اور برکت کے لیے انہی کا ہاتھ ان پر پھیرا.
كَانَ يَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ بِهِمَا الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ
ترجمہ:
صحابی نے فرمایا کہ انہوں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حسن و حسین کو دم فرما رہے تھے(مسند احمد حدیث 21189)
بندہ چاہے جتنا بھی گناہ گار کیوں نہ ہو خود مذکورہ و دیگر ماثورہ وظائف خود کرسکتا ہے، خود پر دم کرسکتا ہے، دعا دوا کرا سکتا ہے.....یقین ِ کامل کے ساتھ مگر
کسی نیک سید عالم مولوی سے دعا دم کرانا بھی برحق ہے جیسا کہ مسند احمد کی مذکورہ حدیث اور طریقہ نمبر تین میں بیان کردہ حدیث اور دیگر احادیث سے ثابت ہوتا ہے.
اہم نوٹ②
بندہ نیک ہو یا بد مگر میرے مطابق عاملوں کے پاس جانے اور مختلف نت نئے وظائف تعویذات لینے کے بجائے افضل و بہتر یہی ہے کہ وظائف ماثورہ(ماثورہ مطلب جو حدیث میں دعا و وظائف آئے انکو)کامل یقین کے ساتھ کرے،ماثورہ دعاءیں درود پڑھ کر خود دم کرے ،دعا کرے،نماز حاجات پڑھے..... نیک عالم سید پیر فقیر سے دم کرائے،دعا کرائے اور ساتھ ساتھ دوا و علاج کرائے....
میں نے افضل و بہتر کہا ہے اسکا مطلب مین اچھے باعمل محتاط عامل حضرات کا منکر نہیں، معتمد معتبر تعویذات دینے والے کا منکر نہیں مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ ان معتمد تعویذات دینے والے محتاط عامل حضرات کے پاس جانے سے افضل و بہتر یہ ہے بندہ خود ماثورہ دعائیں وظائف کرے، خود نماز استخارہ پڑھے پھر استخارہ کے خواب کی تعبیر معتبر عالم سے پوچھے، خود نماز حاجات پڑھے دعا کرے دوا کرائے
یا نیک سید عالم مولوی سے ماثورہ دعا و وظائف پڑھوا کر دعا کرائے دم کرائے.........ماثورہ دعا، ماثورہ وظائف کے علاوہ دیگر وظائف کی طرف توجہ ہی نہ کرے.
اعلی حضرت امام اہلسنت احمد رضا خان فرماتے ہیں:
میرے پاس ان عملیات کے ذخائر بھرے ہیں لیکن بحمد اللہ آج تک کبھی اس طرف خیال بھی نہ گیا- ہمیشہ ان دعاؤں پر جو احادیث میں ارشاد ہو میں نے عمل کیا، میری تو تمام مشکلات انہی (حدیث میں بتائی گئ دعاؤں)سے حل ہوتی رہتی ہیں..(ملفوظات اعلی حضرت ص142)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment